(ایجنسیز)
نیو یارک کی عدالت نے بھارتی سفیر دیویانی کھوبراگڑے پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔نیویارک میں گرینڈ جیوری نے دیویانی کھوبراگڑے کے خلاف نئے سرے سے مقدمہ چلانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ بدھ کو وفاقی عدالت نے کھوبراگڑے کے خلاف
مقدمے کو یہ کہہ کر خارج کردیا تھا کہ جب پچھلی بار ان پر مقدمہ چلایا گیا اس وقت ان کے پاس سفارتی استثنیٰ تھا، تاہم اب حکومت چاہے تو نئے سرے سے مقدمہ دائر کرسکتی ہے، ہندوستانی سفیر کو ویزا فراڈ، غلط بیان اور گھریلو ملازمہ کو مقررہ حد سے کم تنخواہ دینے کے الزامات کاسامنا ہے۔